کیمپ جیل میں قید شہباز شریف سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:57

کیمپ جیل میں قید شہباز شریف سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں قیدسابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقررکر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نیب کے دوسرے قیدیوںسے ملاقات کیلئے جمعہ کا دن مقرر ہے تاہم شہباز شریف کے لئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق شہباز شریف کے اہل خانہ ، وکلاء اور قریبی رشتہ دار مقرر کئے گئے دن ملاقات کیلئے درخواست دے کر ان سے مل سکیں گے ۔ پارٹی رہنما اور دوست احباب شہباز شریف کی مرضی سے ان سے ملاقات کر سکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں