وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ایشین گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں بے مثال کارکردگی پر مصطفی فاران بیگ کو مبارکباد

ہفتہ 8 دسمبر 2018 18:25

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ایشین گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں بے مثال کارکردگی پر مصطفی فاران بیگ کو مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایشین گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کھلاڑی مصطفی فاران بیگ کو مبارکباددی ہے - وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ منگولیا میں ایشیئن گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں مصطفی فاران بیگ نے میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہی-میں پاکستانی پرچم بلند کرنے والے با صلاحیت کھلاڑی مصطفی فاران بیگ کو شاباش دیتا ہوں- انہوں نے کہا کہ مصطفی فاران بیگ نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور محنت سے پاور لفٹنگ کا ایشیئن ریکارڈ توڑا ہے، بلاشبہ مصطفی فاران بیگ کی ایشین گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں شاندار کارکردگی لائق تحسین ہی- انہوں نے کہا کہ مصطفی فاران بیگ جیسے کھلاڑی پاکستان کا فخر ہیںاورقوم کو ایسے کھلاڑیوں پر ناز ہی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں