چیف جسٹس کا پی ٹی آئی کے ایم پی اے ندیم عباس کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

عمرے کی ادائیگی کیلئے جائو لیکن لوگوں کی اراضی اب قبضے نہ کرنا ،عدالت کے ریمارکس

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:14

چیف جسٹس کا پی ٹی آئی کے ایم پی اے ندیم عباس کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) چیف جسٹس پاکستان نے تحریک انصاف کے ایم پی اے ندیم عباس بارکا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی اور باور کرایا کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے جائو لیکن لوگوں کی اراضی اب قبضے نہ کرنا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ندیم بارا کی درخواست پر سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ فائرنگ کے الزام میں سپریم کورٹ نے نے درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔ وکیل نے بتایا کہ ندیم بارا نے عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا ہے لیکن نام ای سی سیل میں ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سفر نہیں کرسکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں