وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل حسین فرید ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:16

وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل حسین فرید ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل حسین فرید کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کردیا گیانو ٹیفیکشن جا ری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیراطلا عات و نشریا ت فواد حسین چوہدری کے بھا ئی چوہدری فیصل حسین فرید کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجا ب مقرر کر دیا گیا ہے اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 18 افراد کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور کے 18 لاء افسران کو فارغ کرکے 16 نئے لاء افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چوہدری فیصل حسین فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے وکیل رہ چکے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں