شوبز میں کئی دہائیاں گزارنے کے باوجود آج بھی سیکھنے کی جستجو ہے ‘ قوی خان

فنکار پر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنی چاہیے ،ہمیشہ خلوص اور محبت سے پیش آتا ہوں‘ سینئر اداکار

اتوار 9 دسمبر 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں کئی دہائیاں گزارنے کے باوجود آج بھی سیکھنے کی جستجو ہے اور اس پر عمل پیرا بھی ہوں،میری ذاتی رائے میں فنکار پر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنی چاہیے بلکہ اس میں ہر کردار کوحقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانے کی صلاحیت ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے میرے پرستاروں کی جانب سے ہمیشہ پذیرائی ملی ہے لیکن مجھے یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ میں آج بھی سیکھنے کی جستجو میں رہتا ہوں ۔ صر ف شوبز ہی نہیں کسی بھی شعبے سے وابستہ کوئی شخص اگر یہ سمجھ لے کہ وہ پرفیکٹ ہے تو سمجھیں اس کا زوال شروع ہو گیا ۔ میں نے ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے اور اسے نبھانے کیلئے بھرپور لگن سے محنت کی ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کیساتھ خلوص اور محبت کے ساتھ پیش آتا ہوں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں