پی سی بی کی ٹاسک فورس کا اجلاس (کل )ہوگا

اجلاس میں ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ختم کرنے کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دی جائیگی‘ذرائع

اتوار 9 دسمبر 2018 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹاسک فورس کا اجلاس کل ( منگل ) کو منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ختم کرنے کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

دوماہ پہلے ہونے والے اجلاس میں ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ چھ سے آٹھ ریجنز کی ٹیموں کو ڈیپارٹمنٹ اپنائیں گے جبکہ ٹیموں کی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹس کے پاس ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں