ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ جرائم پیشہ او رمشکوک افراد کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیز ی لائے‘ڈی آئی جی ٓپریشنز محمد وقاص نذیر

شہر کی تمام شاہراہوں اور سڑکوں پر موثر گشت او رجرائم کی سرکوبی کو یقینی بنایاجائے ،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی جائے ‘ ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر

اتوار 9 دسمبر 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے ڈولفن سکواڈ او ر اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں کو جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے -شہر کی تمام شاہراہوں اور سڑکوں پر موثر گشت او رجرائم کی سرکوبی کو یقینی بنایاجائے -ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور بلال ظفر نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ نے دوران گشت ملزمان سے 16 پسٹل ،دو رائفلیں اور 260 گولیاں برآمد کیں جبکہ ڈولفن سکواڈ کے کرائم فائٹرز نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے چرس،ہیروئن ، افیون اور شراب کی بوتلوں سمیت بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کیں- سکواڈ کے جوانو ں نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے 390 افراد کی سڑکوں پر مدد کی جبکہ دوران پٹرولنگ 43ہزار گاڑیوں ، 71 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوںاور 64 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ کے دوران کوائف مکمل نہ ہونے پر 110گاڑیوں کو تھانے میں بند اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی - ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام 1309 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا - دوران کارروائی 11 کاریں ، 62 موٹر سائیکلیں ، تین موبائل فون اور 37 ہزار روپے کی رقم برآمد کی گئی - ڈولفن سکواڈ کے جوانوں نے ون ویلنگ اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر بھی ذمہ دار افراد کو گرفتار کیا- پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے دوران پٹرولنگ 12 ہزار سے زائد گاڑیوں ، 15 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور32 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ کے دوران کوائف مکمل نہ ہونے پر 75 سے زائد گاڑیو ںکو تھانے میں بند اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی -پولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ خطرناک اشتہاری مجرمان اور ون ویلر ز کو بھی گرفتار کیا -دوران چیکنگ 4 پسٹل ، گولیاں اور منشیات بھی برآمد کی گئی -پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے کمیونٹی پولیسنگ کے دوران 88 افراد کی سڑکو ںپر مدد کی جبکہ 15 ہیلپ لائن پر 314 ایمرجنسی کالز پر فرسٹ ریسپانڈرکے طور پر شہریوں کی مدد بھی کی گئی -ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر اور ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارو ںکو شہر کی سیکورٹی مزید ہائی الرٹ کرنے ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی ہدایت کی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں