سکیورٹی حالات کے پیش نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور میں نگرانی کا عمل تیز کردیا

اتوار 9 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) سکیورٹی حالات کے پیش نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور میں نگرانی کا عمل تیز کردیا۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی نگرانی جاری ہے۔

(جاری ہے)

شہر بھر میں اب تک 300 سے زائد گاڑیاں چیک کی جا چکی ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز نے پولیس کمیونیکیشن افسران کو صورتحال بارے بریف کیا۔ ترجمان نے کہاکہ شہریوں سے التماس ہے کہ پولیس سے تعاون کریں، کسی بھی مشکوک گاڑی، فرد یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں