ہاکی ورلڈ کپ‘ارسلان قادر نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا

اتوار 9 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) تجربہ کار فارورڈ ارسلان قادر نے قومی ہاکی کپتان رضوان سینئر کی جگہ ٹیم کو بھارت میں جوائن کر لیا، وہ بھارتی شہر بھونیشور کے کالنگا سٹیڈیم میں ہالینڈ کے خلاف ڈو اینڈ ڈائی میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ملائشیا کے خلاف میچ کے دوران قومی کپتان رضوان سینئر کی پائوکی انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے جس کے بعد قومی ٹیم مینجمنٹ نے ہنگامی بنیادوں پر ارسلان قادر کو بھارت طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ارسلان قادر نے بھارت پہنچ کر نہ صرف ٹیم میٹنگ میں حصہ لیا بلکہ کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ بھی کی۔ ارسلان قادر کا تعلق ڈی جی خان کے ساتھ ہے اور ان کے حقیقی بھائی فیصل قادر پہلے ہی قومی ٹیم کا حصہ ہیں، ہالینڈ کے خلاف میچ کے دوران دونوں بھائی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں