شہبازشریف کا محکمہ داخلہ اورجیل حکام (آج )راہداری ریمانڈ لیں گے

اتوار 9 دسمبر 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو آج بروز ( پیر ) کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا جہاں محکمہ داخلہ اورجیل حکام ان کا راہداری ریمانڈ لیں گے۔ راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد شہبازشریف کو اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو گزشتہ سماعت پر عدالت نے جیل منتقل کر دیا تھا۔ جس کے بعد ان کو دوبارہ لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ اورجیل حکام ان کا راہداری ریمانڈ حاصل کریں گے جس کے بعد انہیں ڈیڑھ بجے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا جہاں وہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں