محکمہ ایکسائز کی اوپن لیٹر پر گاڑیاں و موٹرسائیکلیں چلانے والے شہریوں کو گاڑیاں اپنے نام پر کروانے کیلئے 10روز کی مہلت

اتوار 9 دسمبر 2018 16:20

محکمہ ایکسائز کی اوپن لیٹر پر گاڑیاں و موٹرسائیکلیں چلانے والے شہریوں کو گاڑیاں اپنے نام پر کروانے کیلئے 10روز کی مہلت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) محکمہ ایکسائز نے اوپن لیٹر پر گاڑیاں و موٹرسائیکلیں چلانے والے شہریوں کو گاڑیاں اپنے نام پر کروانے کیلئے 10 روز کی مہلت دیدی جس کے بعد ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔سیف سٹی اتھارٹی کو اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کیونکہ جب چالان پرانے مالکان کے گھر جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم گاڑی فروخت کرچکے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں چالان جمع نہیں ہورہے۔

(جاری ہے)

ای چالاننگ کو موثر بنانے کیلئے محکمہ ایکسائز حرکت میں آگیا، شہر میں اوپن لیٹر پر چلنے والی ساڑھے 8 لاکھ سے زائد گاڑیاں وموٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ ایکسائز نے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں اور 5 لاکھ سے زائد موٹرسائیکلوں کی لسٹ مرتب کر لی۔

ان میں سے ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں لیزنگ کمپنیوں اور بینکوں کے نام پر ہیں۔ جبکہ باقی ٹرانسفر ڈیڈ جاری ہونے کے باوجود ٹرانسفرنہیں ہوئیں۔ایم آر اے لاہور عدیل امجد کا کہنا ہے کہ اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والوں کو 10 روز کی مہلت دے دی ہے، گاڑی ٹرانسفر نہ کرانے والے مالکان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں