مسلم لیگ (ن ) کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ،نوازشریف کی خاموشی کا مطلب سمجھنا چاہیے ‘خواجہ سعد رفیق

قانون کی حکمرانی کی دھجیاں اڑائی گئیں جن لوگوں نے تحقیقات کرنی ہیں وہ ہمارے ذاتی مخالف ہیں ‘کارکنوں سے خطاب

اتوار 9 دسمبر 2018 17:10

مسلم لیگ (ن ) کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ،نوازشریف کی خاموشی کا مطلب سمجھنا چاہیے ‘خواجہ سعد رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مسلم لیگ (ن ) کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے ،میاں نوازشریف کی خاموشی کا مطلب سمجھنا چاہیے ،نیب انتقامی کارروائیاں کررہی ہے ، قیصر امین بٹ مجبور شخص ہے انہیںڈرگز دی جارہی ہیںجن لوگوں نے تحقیقات کرنی ہیں وہ ذاتی مخالف ہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے والٹن روڈ پر کارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ قانون کی حکمرانی کی دھجیاں اڑائی گئیں ، ہمیں انصاف نہیںدیا جارہا ہے ،نیب انتقامی کارروائیاں کررہی ہے ، قیصر امین بٹ مجبور شخص ہے انہیںڈرگز دی جارہی ہیںجن لوگوں نے تحقیقات کرنی ہیں وہ ذاتی مخالف ہیں ،ہمار اقصور یہ ہے کہ میں بولتا ہوں اور بولتا رہوں گا ۔ انہوںنے کہاکہ نالائقوں اور نا اہلوں کی حکومت مسلط کردی گئی جنہیں کچھ معلوم نہیں ،پاکستان کو ایسے گروہ کے سپرد کردیا جو گالیاں دینے میں ماہر ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن ) کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے ،میاں نوازشریف کی خاموشی کا مطلب سمجھنا چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں