نیب لاہور نے ایک سال کے دوران ملزمان سے پلی بارگین کے تحت 1991ملین کی وصولی کی

اِن ڈائریکٹ وصولی کے طور پر 5 ارب مالیت سے زائد کی ریکارڈ وصولی کی گئی ،196انکوائریاں شروع کی گئیں‘ 2018ء کی رپورٹ

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور نے ایک سال کے دوران ملزمان سے پلی بارگین کے تحت 1991ملین کی وصولی کی جبکہ اِن ڈائریکٹ وصولی کے طور پر 5 ارب مالیت سے زائد کی ریکارڈ وصولی کی ۔

(جاری ہے)

انسداد کرپشن کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے نیب لاہور نے سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے 2018 جاری کردی ہے جس کے مطابق گزشتہ ایک سال میں نیب لاہور نے کرپشن کے الزامات پر 204 ملزموں کو گرفتار کیا جن میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، سابق ارکان اسمبلی راجہ قمرالسلام، حافظ میاں نعمان، قیصر امین بٹ اور مجاہد کامران نمایاں ہیں ۔

سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور ایس ایس پی رائے اعجاز جیسے نامور افرادشامل ہیں ۔سال 2018 میں نیب نے مختلف الزامات میں ملوث ملزمان سے پلی بارگین کے تحت 1991ملین کی وصولی کی جبکہ اِن ڈائریکٹ وصولی کے طور پر 5 ارب مالیت سے زائد کی ریکارڈ وصولی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے اس سال کرپشن کے الزمات پر 196 انکوائریاں شروع کیں جبکہ 102 انکوئریاں نمٹائیں،نیب نے 34 تحقیقات شروع اور مجموعی طور پر 42 تحقیقات کو مکمل اور 50 سے زائد ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں