صوبائی وزراء نے 100روزہ پلان کیلئے اپنی کارکردگی رپورٹ وزیراعلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی

پنجاب حکومت بھی وفاقی حکومت کی طرز پر تقریب منعقد کر کے اپنی کارکردگی پیش کرے گی

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) صوبائی وزراء نے 100روزہ پلان کیلئے اپنی کارکردگی رپورٹ وزیراعلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی، پنجاب حکومت بھی وفاقی حکومت کی طرز پر تقریب منعقد کر کے اپنی کارکردگی پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گرین اینڈ کلین پنجاب منصوبے کا آغاز کیا گیا، کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت وزیراعلی سیکرٹریٹ کا خرچہ 52 لاکھ ماہانہ سے کم کر کے 9 لاکھ روپے کر دیا گیا،سابق حکومت کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا حکم بھی دیا گیا، فٹ پاتھ پر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہ کے نام سے منصوبہ شروع کیا گیا، صوبے کیلئے نئی لیبر، انڈسٹریل پالیسی اور نوجوانوں کیلئے قرض سکیم کا اعلان کیا گیا۔

بلدیاتی نظام کی تیاری، مسودہ قانون وزرارت قانون کو تیار کرنے کا حکم جاری کیا گیا،نیا پاکستان منصوبے کے تحت گھربنانے کا فیصلہ کیا اورتین شہروں میں جنوری میں افتتاح کا اعلان کیا گیا۔100روز میں22 لگژری گاڑیاں نیلام، 6 بلٹ پروف گاڑیاں پولیس کو دینے جبکہ 10 لگژری گاڑیاں پول میں بھیجنے کافیصلہ کیا گیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کا عمل جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے ایگزیکٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں