وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ اسد عمر کو ڈانٹ

کیا وزیراعظم سے آپ کو ڈانٹ پڑی؟ کہ اسد عمر یہ کیا ہورہا ہے؟ سینئر تجزیہ کارمحمد مالک کا سوال، ابھی تک تومجھے ڈانٹ نہیں پڑی، لیکن کچھ لوگوں کی یہ خواہش ضرورہوسکتی ہے۔وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا جواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 دسمبر 2018 19:16

وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ اسد عمر کو ڈانٹ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 دسمبر 2018ء) سینئر تجزیہ کارمحمد مالک نے وزیرخزانہ اسد عمر سے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم سے آپ کو ڈانٹ پڑی؟ کہ اسد عمر میں کیا سوچ رہا ہوں اور کیا ہورہا ہے؟ جس پر وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ ابھی تک توڈانٹ نہیں پڑی، لیکن کچھ لوگوں کی یہ خواہش ہوسکتی ہے۔ صحافیوں کو پتا ہونا چاہیے کہ میرے اور جہانگیرترین کے درمیان چپقلش کی خبر کہاں سے نکلی اور کیوں چلائی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسان برادری کو قرض اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ڈالر کے ریٹ کی کوئی شرط نہیں ہوتی، ماضی میں جو بیان میں نے دئیے آج بھی وہی بات کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ کسان برادری کو بجلی اور یوریا سستے ریٹس پر فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی شعبہ جو ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے کو فروغ دینے پر توجہ دے رہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مالی وسائل بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ اس حکومت کا آخری بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام ہو گا، آئی ایم ایف کی جانب سے ڈالر کے ریٹ کی کوئی شرط نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی غیر موثر و ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی آئی جس کی تمام تر ذمہ داری سابقہ حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں