نجی ہسپتالوں کی طرف سے تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جلد سپریم کورٹ میں پیش کر دی جائے گی‘ آمنہ عمران

قابل اصلاح خلاف ورزیوں کی درستی کر وائی جائے گی جبکہ ناقابل معافی خلاف ورزیوں کو مسمار یا ختم کر وایا جائے گا‘ڈی جی ایل ڈی اے

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر نجی ہسپتالوں کی طرف سے تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزیوں کے بارے میں رپورٹ جلد ہی عدالت میں پیش کر دی جائے گی ‘ قانون کے تحت قابل اصلاح خلاف ورزیوں کی درستی کر وائی جائے گی جبکہ ناقابل معافی خلاف ورزیوں کو مسمار یا ختم کر وایا جائے گا -بالخصوص عمارت کے چاروں طر ف لازمی طور پر خالی چھوڑی جانے والی جگہوں کو کلیئر کروایا جائے گا اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے درکار جگہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی -وہ گزشتہ روز نجی ہسپتالوں کی جانب سے تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزیوں کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی کی طرف سے ڈاکٹرز ہسپتال کینال روڈ اور عمر ہسپتال اور مڈ سٹی ہسپتال جیل روڈ کے معائنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہی تھیں-اس موقع پر کمیٹی کے دیگر ارکان منور اسلام‘ ڈاکٹر راشد لطیف ‘ ڈاکٹر فاروق‘بیرسٹر خرم رضا‘ وقار اے شیخ ‘ چیف ٹائون پلانر ایل ڈی اے سید ندیم اختر زیدی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھی-انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز ہسپتال میں رہائشی مقاصد کے لیے تعمیر کی جانے والی ایک عمارت کو ہسپتال کی مرکزی بلڈنگ میں ضم کر دیا گیا ہے جو تعمیراتی قواعد کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بھی بعض جگہوں پر ناقابل معافی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جنہیں ختم کیا جائے گا - ہسپتال کو جو ڈرینیج گٹر میں ڈالا جارہا ہے اس کے بارے میں ایم ڈی واسا سے رپورٹ طلب کی جائے گی۔اسی طرح عمر ہسپتال اور مڈ سٹی ہسپتال جیل روڈ میں لازمی طور پر خالی چھوڑی جانے والی جگہوں پر رکھے گئے بجلی کے جنریٹر آتشزدگی یا کسی اور حادثے کا باعث بن سکتے ہیں یا کسی اور حادثے کی صورت میں ہنگامی اخراج کے راستوں میں رکاوٹ پید ا کر سکتے ہیں - چنانچہ ان جگہوں کو خالی کروانابھی ضروری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں