محسن کائنات ؐ سے عشق ومحبت مسلمانوں کیلئے ذریعہ نجات ہے‘ڈاکٹرراغب نعیمی

مسائل کے حل کیلئے ہمیں انفرادی واجتماعی زندگیوں میں اسوئہ رسول اپناناہوگا‘ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلی علامہ ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ محسن کائنات ؐ سے عشق ومحبت مسلمانوں کیلئے ذریعہ نجات ہے۔قومی وعالمی مسائل کے حل کیلئے ہمیں انفرادی واجتماعی زندگیوں میں اسوئہ رسول اپناناہوگا۔اسلامی وفلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے ہمیں سیرت النبی ؐ سے رہنمائی حاصل کرناہوگی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد النورڈیفنس میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ رسول اللہ ؐ کا اسوہ حسنہ پوری امت مسلمہ کیلئے نمونہ ئِ حیات اور کامیابی کا زینہ ہے۔ مسلمان رسول اکرمؐ کی ذات گرامی کو سامنے رکھ کر اپنی زندگیوں میں روحانی و ایمانی انقلاب لاکر اپنی معاشرت اور معیشت کو سنوارسکتے ہیں، سرکاری ملازمین ہوں یا عام آدمی ،ہر ایک اپنے عمل کا جوابدہ ہے اور اس کو اللہ کے حضور اپنے اعمال کا حساب دینا ہے۔

دنیاوی اعتبارسے جو جس قدر اختیار رکھتا ہے،اسی قدر اس کو حساب دینا ہوگا، مسلمان اپنے اعمال کو رسول اللہ ؐ کی سیرت طیبہ کے مطابق کر لیں وہ کامران ہو سکتے ہیں ۔محفل میلاد کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں