سیرت مصطفی ﷺ دنیا و آخرت کی بھلائی و کامرانی کی ضامن ،ناموس رسالت ﷺ کی حفاظت کا بہترین طریقہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے،ذکر اللہ مجاہد

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سیرت مصطفی ﷺ دنیا و آخرت کی بھلائی و کامرانی کی ضامن ہے۔ناموس رسالت ﷺ کی حفاظت کا بہترین طریقہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے ۔سرکار دوعالم حضرت محمد ﷺ سے حقیقی محبت کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ ملک میں ان کا دیا ہوا نظام نافذ ہو۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سیرت مصطفی کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ سرکارﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو نا اور شریعت محمد ؐی کیلئے جدوجہد کرنا دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ دنیا کے تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ہم سرکار دوعالم ﷺ کی امت میں سے ہیں ، اس اعزاز پر ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر بجالائیں وہ کم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آپ سرکار ﷺ کی حیات طیبہ اپنا کر ہی ہمارے مسائل اور پریشانیاں ختم ہو سکتی ہیں۔ ملک میں ختم نبوتؐ اور ناموس رسالت ﷺ قوانین کے خلاف سازشیں قادیانی اور استعماری قوتوں کا ایجنڈا ہے۔ بحیثت مسلمان ہماری دینی ذمہ داری ہے کہ ہم انفرادی و اجتماعی طور پر غلبہ دین کے لیے جد وجہد کریں ۔ جماعت اسلامی کی دعوت بھی اسی نہج پر استوار ہے جو بنی اکرم ﷺ نے پیش کی تھی ،جماعت اسلامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاستی بنایا چاہتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں