150سے زائد علماء کا ریاست مدینہ کے قیام کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان،

فضل الرحمن ،سراج الحق اسلام نہیں اسلام آباد کے خواہشمند ہیں ،مولاناشاہ احمد

اتوار 9 دسمبر 2018 21:20

150سے زائد علماء کا ریاست مدینہ کے قیام کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان،
لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) جامع مسجد فردوس شالیمار باغ لاہور میں قائداعظم محمدعلی جناح کے ساتھی مولاناملک شاہ احمدخان کی زیر صدارت پنجاب کے مختلف اضلاع سے 150سے زائد علماء کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے ریاست مدینہ طرزکی حکومت کے قیام کی غیر مشروط تائید کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ ریاست مدینہ کے قیام میں ہزاروں علماء کرام آپ کے ساتھ کھڑے ہونگے ،ملک شاہ احمدخان نے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیاہے 70سالوں میں کسی حکمران کو یہ جرات نہ ہوئی کہ وہ ریاست مدینہ طرز کی حکومت کے قیام کی بات کرے،عمران خان واحدلیڈر ہے جس نے یہ اعلان کیاہے ،عمران خان کی تائید اور حمایت میں پورے ملک میں کانفرنسزز اور سیمینار کا ااہتمام کیا جائے گاملک شاہ احمدخان نے کہاکہ مولانافضل الرحمن ،سراج الحق اسلام نہیں اسلام آباد کے خواہشمند ہیں ،مولاناملک شاہ احمدخان نے مزید کہاکہ اس وقت جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،چور اور لٹیرے اپنے لئے خطرہ محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں لوٹی ہوئی رقم واپس نہ کرنی پڑ جائے ۔

(جاری ہے)

ا جلاس میں مولاناملک شاہ احمدخان کو سرپرست اعلی مقرر کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں