لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عوام سے صفائی فیس وصول کرنےکا فیصلہ
پہلے صرف ہاؤسنگ سوسائٹیاں 334 روپے فی ٹن کے حساب سے ادائیگی کرتی تھیں، لیکن اب عوام سے صفائی فیس وصول کی جائے گی
ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 دسمبر 2018 23:38
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ تھیلے سیمیا کے بچوں میں گھل مل گئے۔
وزیراعلیٰ نے مریض بچوں سے ہاتھ ملایا، انہیں پیار کیا اور ان سے گپ شپ کی۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارے گلشن کا پھول ہیں۔ہم اپنے گلشن میں مہکنے والے ان پھولوں کو مرجھانے نہیں دیں گے ۔تھیلے سیمیا جیسے موذی مرض سے بچاؤ کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک موروثی بیماری ہے اورضروری تدابیر اختیارکر کے اس مرض کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شادی سے پہلے تھیلے سیمیاٹیسٹ لازم قراردینے کیلئے قانون سازی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شادی سے قبل تھیلے سیمیا ٹیسٹ لازم قرار دینے کا بل اسمبلی میں لائے گی اور یہ بل تھیلے سیمیا کے مرض میں روک تھام میں موثر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ تھیلے سیمیا ٹیسٹ لیب کا دائرہ کار ڈویژن کی سطح تک بڑھایا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں تھیلے سیمیا ٹیسٹ لیب ہر ضلع میں قائم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ تھیلے سیمیا جیسے موذی مرض سے بچاوٴ کیلئے پنجاب حکومت ہر طرح کے وسائل ترجیحی بنیادوں پر مہیا کریگی۔صحت کے شعبہ میں بہت بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔میں ہیلتھ کےئر کے حوالے سے موجود مسائل کا خود گواہ ہوں اور ناکافی طبی سہولتوں کے باعث میں نے مریضوں کو اپنے ہاتھوں میں دم توڑتے دیکھا ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت صحت کی بہتری کے لئے دن رات کام کریگی۔پانچ سال میں ہیلتھ کےئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے وہ کام کریں گے جو 70سال میں نہیں ہوئے۔شعبہ صحت میں حقیقی تبدیلی لا کر دکھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں دینے کیلئے فنڈز میں کمی نہیں آنے دیں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد متحرک وزیرصحت ہیں اورمحنت سے کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ تھیلے سیمیا کے مریضوں کی دیکھ بھال اوران کا علاج معالجہ کرنے والے افراد ،شخصیات ،ڈاکٹر اور اداروں کی خدمات لائق تحسین ہیں اوریہ تمام لوگ نیک فریضہ سرانجا م دے رہے ہیں اور تھیلے سیمیا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے عظیم لوگوں کی شاندارخدمات کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ تھیلے سیمیا جیسی بیماری کو شکست دینے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردارادا کرنا ہو گا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ تھیلے سیمیا کے مریض معاشرے کے مفید شہری بن رہے ہیں اورپنجاب میں تھیلے سیمیا سے بچاوٴ کا ایک بڑا پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ لازم قراردینے کے حوالے سے بل جلد اسمبلی میں لارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
پرویز الہی ٰکیخلاف دو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت دو مئی تک ملتوی
پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت