طلباء کے سگریٹ نوشی کرنے پر سزا ٹیچر کو ملے گی

سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے طباء میں سگریٹ نوشی کی عادت کو ختم کرنے کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 11:30

طلباء کے سگریٹ نوشی کرنے پر سزا ٹیچر کو ملے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2018ء) حکومت کی طرف سے سگریٹ پینے پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور آئی تھی جس کے بعد حکومت پر دلچسپ تنقید بھی دیکھنے میں آئی تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی طلباء سگریٹ پیتا ہوا پایا گیا تو اس کی سزا استاد کو دی جائے گی۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سکولوں میں بچوں میں سگریٹ پینے کا رحجان بڑھ رہا ہے تاہم اب سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اس کام کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

جس کے مطابق اب اساتذہ بھی سکول کے احاطے میں سگریٹ نہیں پی سکیں گے۔جب کہ اگر بچے اسکول میں سگریٹ نوشی کرتے نظر آئے تو اس کی ذمہ داری بھی اساتذہ پر عائد ہو گی۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ کچھ بچے بڑوں کو دیکھ کر شوقیہ طور پر سگریٹ شروع کر دیتے ہیں اور پھر عادی ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سکول ایجوکیشن اتھارٹی نے پنجاب کے سی ای اوز کو سکولوں میں سگریٹ نوشی کی روک تھام کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل در آمد کی ہدایت کی ہے۔

احکامات کی خلاف ورزی پر متعقلہ سکول سربراہان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔واضح رہے 4 دسمبرکو حکومت کی جانب سے سگریٹ پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ گناہ ٹیکس سےجمع شدہ آمدن شعبہ صحت پر خرچ کی جائے گی۔ گناہ ٹیکس آمدن وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت استعمال ہو گی۔ وزارت صحت گناہ ٹیکس کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہی تھی۔فی سگریٹ پیکٹ پر 5 تا 15 روپے ٹیکس عائد کرنے پر بھی غور کیا جا رہا تھا۔ذرائع کے مطابق اس گناہ ٹیکس کے نفاذ سے سالانہ اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے۔ پاکستان سگریٹ پر گناہ ٹیکس کا نفاذ کرنے والا دوسرا ملک ہو گا۔دوسری جانب اسی روزحکومت نے کاربونیٹڈ مشروب پر بھی گناہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں