سینیٹر فیصل جاوید کے لیے خوشخبری آ گئی

وزیر اطلاعات کی تبدیلی کی صورت میں سینیٹر فیصل جاوید وزارت اطلاعات کے امیدوار ہوں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 11:50

سینیٹر فیصل جاوید کے لیے خوشخبری آ گئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج کابینہ کا اجلاس ہو گا جس میں وزراء کی کارگردگی کا حساب کتاب کیا جائے گا۔کچھ وزراء سے وزارتیں واپس لے لی جائیں گے جب کہ کچھ وزراء کے محکموں میں رد و بدل کیا جائے گا۔اسی حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں تبدیلی کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ میں چند نئے ارکان شامل ہوں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید اور سیمی ایزدی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر لگائے جانے کا امکان ہے۔یوسف بیگ مرزا کی تقرری کا نوٹیفیکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔جب کہ وفاقی کابینہ کے چند وزیر مملکت کو وفاقی وزیر بنانے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

شہریار آفریدی کو بھی وزیر مملکت سے وفاقی وزیر داخلہ لگایا جا سکتا ہے۔

وزیر اطاعات کی تبدیلی کی صورت میں شفقت محمود اور فیصل جاوید امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کی برطرفی کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ہفتے کے روز وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزارت اطلاعات سنبھالنے کی پیش کش کی ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری لندن میں پکنک منا رہے ہیں، انہیں پاکستان واپس آنے کا کہا گیا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ وہ پہلے سے ہی دن رات محنت کر رہے ہیں، ایسے میں وزارت اطلاعات کا بوجھ نہیں سنبھال سکتے۔ تاہم بعد ازاں جب یہ معاملہ میڈیا پر سامنے آیا تو وزیرریلوے شیخ رشید نے اپنے ہی بیان ہی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو مذاق کر رہے تھے۔ فواد چوہدری ان کے بھائی ہیں۔ ان کیخلاف کسی بھی قسم کی سازش کا کبھی حصہ نہیں بنوں گا۔ وزیراعظم خود پیش کش کریں تب بھی وزارت اطلاعات نہیں لوں گا۔ تاہم وزیراعظم ہاوس نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان کے بعد میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ وزیراعظم نے فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں