محکمہ داخلہ کا تحریک لبیک کے کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

محکمہ داخلہ نے شورٹی بانڈز پر سی کیٹیگری کے 900 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 12:42

محکمہ داخلہ کا تحریک لبیک کے کارکنان کو رہا کرنے کا حکم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10دسمبر 2018ء) محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک کے 900کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شورٹی بانڈز پر سی کیٹیگری کے کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے حکم کے بعد توڑ پھوڑ اورانتشار پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیے گئے تحریک لبیک کے 900کارکنان کو رہا کر دیا جائے گا۔

جب کہ اے اور بی کیٹیگری کے  کارکنان کو فی الحال رہا نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تحریک لبیک کی جانب سے 25 نومبر کو دی جانے والی احتجاجی کال سےامن و امان جکی صورتحال خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر صوبہ پنجاب باالخصوص راولپنڈی سے تحریک لبیک کے کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کیا جس کے بعد تحریک لبیک کے قائدین کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تحریک لبیک آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد کیے جانے والے پرتشدد مظاہروں پر معافی مانگنے کے بعد اب دوبارہ ویسے ہی پُرتشدد مظاہرے کرنے کی منصوبہ کر رہی تھی، اسی باعث ملک بھر میں تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا ۔ قائدین کی گرفتاری کے خلاف تحریک لبیک نے احتجاجکی کال دی جس کے لیے مختلف شہروں سے تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔

امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے اور کسی ناخوشگوار وا قعہ سے بچنے کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی۔خیال رہے کچھ روز قبل ) تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن میں گرفتار کی گئی اہم شخصیت جیل میں انتقال کر گئی تھی۔تحریک لبیک پاکستان کے سرپرست پیر افضل قادری کے ماموں بزرگ عالم دین مولانا مفتی حافظ یوسف حافظ آباد جیل میں انتقال کر گئے۔مولانا مفتی حافظ یوسف کو دس روز قبل تحریک لبیک کے خلاف پولیس کریکٹ ڈاؤن کے دوران گجرات سے ان کے مدرسہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جیل حکام نے قانونی کاروائی کے بعد مرحوم کی میت گذشتہ شب لواحقین کے حوالے کر دی تھی،

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں