معروف مزاح نگار نے عمران خان کے ساتھ گزرے وقت کی یادیں بتا دیں

میں نے اور عمران خان نے ساتھ سفر کیا ہم نے لندن میں اکھٹے بیٹھ کر پیسے بھی گنے بس اتنا کہوں کہ عمران خان بے ایمان آدمی نہیں ہے وہ جس کام کی ٹھان لے پھر کر کے رہتا ہے۔ عمر شریف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 12:56

معروف مزاح نگار نے عمران خان کے ساتھ گزرے وقت کی یادیں بتا دیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10دسمبر2018ء) معروف مزاح نگار نے عمران خان کے ساتھ گزرے وقت کی یادیں بتا دیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیا کی چند مسحور کن شخصیات میں ہوتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی شخصیت ایسی ہے کہ ان سے ملنے والا شخص ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا ۔یہی وجہ ہے کہ اکثر مخالفین بھی اپنوں کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کی تعریف کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

معروف مزاح نگار عمر شریف نے بھی انٹرویو کے دوران عمران خان کی خوبیوں کے پل باندھ دئیے۔معروف مذاح نگار عمر شریف کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کے ساتھ بہت کام کیا ہے اور میں ان کے بارے میں ایک بات کہوں گا کہ وزیراعظم عمران خان ایک بار جو ٹھان لیتے ہیں پھر وہ کر کے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

راستے میں دیر سویر، رکاوٹیں پریشانیاں جو بھی آئیں جب ایک بار عمران خان کا کچھ کرنے کا ارادہ بن جائے تو وہ کر کے ہی دم لیتے ہیں۔

عمر شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بے ایمان نہیں ہیں۔میں نے عمران خان کے ساتھ سفر کیا ہم نے لندن میں ساتھ بیٹھ کر پیسے گنے،میں اپنے تجربات کی بنیاد پر یہی کہوں گا کہ وزیراعظم عمران خان بے ایمان آدمی نہیں ہیں اور یہی وجہ کہ وہ کینسر کا اتنا بڑا اسپتال بنانے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔اس سے قبل بھی کئی معروف شخصیات عمران خان کی مداح ثابت ہوئیں۔

بین الاقومی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے وزیر اعظم عمران خان کو عظیم وزیراعظم قرار دے دیا۔ اس پہلے شاہدخاقان عابسی بھی وزیر اعظم کو بڑا لیڈر قرار دے دیا تھا۔سابق وزیر اعظم و رہنما مسلم لیگ نے مخالفت کے باوجودوزیراعظم عمران خان کو گزشتہ 5 دہائیوں میں آنے والے 4 بڑے رہنماوں میں سے ایک قرار دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی گزشتہ 5 دہائیوں میں آنیوالے چوتھے بڑے لیڈر ہیں۔

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قیادت کا فقدان ہے، 50 سالہ سیاسی تاریخ میں ہم نے صرف 4 لیڈر پیدا کیے، وہ 4 لیڈر ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور آج عمران خان ہیں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ پارٹی پالیسی نہیں بلکہ انکی ذاتی رائے ہے۔اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پارٹی کی پالیسی جو بھی ہو، اپنی خود کی رائے دینے کا حق رکھتا ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں