بڑھتی طلب پوری کرنے کیلئے تیل ،گیس کی تلاش بڑھانے کافیصلہ کیاہے‘ وزیر پیٹرولیم

نیلام عام کے ذریعے تیل اور گیس والے مختلف علاقوں میں دس نئے لائسنس جاری کئے جائینگے‘ غلام سرور خان

پیر 10 دسمبر 2018 14:24

بڑھتی طلب پوری کرنے کیلئے تیل ،گیس کی تلاش بڑھانے کافیصلہ کیاہے‘ وزیر پیٹرولیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہاہے کہ حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کیلئے تیل اورگیس کی تلاش بڑھانے کافیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیلام عام کے ذریعے تیل اور گیس والے مختلف علاقوں میں دس نئے لائسنس جاری کئے جائیں گے جس کے نتیجے میں تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔خام اور تیارپٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداواربہتربنانے کے لئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے صوبوں کو وزارت پٹرولیم کے ماتحت کام کرنے والی 15کمپنیوں کے سابق بورڈآف ڈائریکٹرزمیں مناسب نمائندگی دینے کافیصلہ کیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں