موسم کی خرابی کیوجہ سے شہباز شریف کو بذریعہ موٹر وے اسلام آباد لے جایا گیا

پیر 10 دسمبر 2018 15:23

موسم کی خرابی کیوجہ سے شہباز شریف کو بذریعہ موٹر وے اسلام آباد لے جایا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کو موسم کی خرابی کی وجہ سے بذریعہ موٹر وے اسلام آباد لے جایا گیا ۔

(جاری ہے)

آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتارشہبازشریف کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آڈر کے اجراء کے بعد نیب کی جانب سے شہباز شریف کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 652کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جانا تھا تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیںبذریعہ موٹر وے لے جایا گیا ۔ اس موقع پر نیب کے افسران اوراہلکار بھی شہباز شریف کے ہمراہ روانہ ہوئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں