بھارت سے آئے ہندو یاتریوں کے اعزاز میں گورو دارہ ڈیرہ صاحب میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے یہاں اپنائیت اور خلوص کی کوئی کمی نہیں جو پیار ملتاہے وہ لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا ‘شیو پرتا ب بجاج

پیر 10 دسمبر 2018 15:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) بھارت سے شیو پر تاب بجاج کی قیادت میں آئے 129ہندو یاتریوں کے اعزاز میں گورو دارہ ڈیرہ صاحب میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری طارق وزیر ،ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،سیکورٹی انچارج فضل ربی ،اظہر عباس شاہ ،ہندو رہنماء ڈاکٹر منور چاند ،جیکولین ٹریسلر سمیت دیگرمختلف اقلیتی رہنمائوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پارٹی لیڈر شیو پرتا ب بجاج نے کہا کہ پاکستان آکر جو پیار ملتاہے وہ لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے یہاں اپنائیت اور خلوص کی کوئی کمی نہیں اس وجہ سے اس مرتبہ زیادہ یاتری پاکستان آئے ہیں ۔سیکرٹری بورڈ طارق وزیر نے کہا کہ یاتریوں کی رہائش ،سیکورٹی میڈیکل اور سفری سہولیات سمیت تمام تر انتظامات مکمل ہیں بورڈ افسران و سیکورٹی اہلکار دن رات مہمانوںکی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس نے بتایا کہ چیئرمین بورڈ طاہر احسان نے یاتریوں کی خوب خاطر داری کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے ہیںجبکہ کٹاس راج مندر کو خوبصورت انداز میںسجایا گیا ہے ۔میڈیا انچارج عامر حسین ہاشمی نے بتایا کہ مہاشیو راتری کی مرکزی تقریب آج 11دسمبر کو تاریخی کٹاس راج مندر میں منعقد ہو گی جہاں چیئرمین بورڈ طاہر احسان مہمان خصوصی ہوں گے ہندو ویلفیئر کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرمنور چاند نے یاتریوں کے لیے انتظامات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم اور بورڈ افسران کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں