کشمیر،فلطین اور یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 10 دسمبر 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیر،فلسطین اور یمن میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پربھی کشمیر ،فلسطین اور یمن میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔

بھارت اور اسرائیل کئی دہائیوں سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔اقوام متحدہ اپنے منظورکردہ قراردادوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔

(جاری ہے)

یمن میں گزشتہ کچھ عرصہ سے اتحادی افواج بے گناہ مسلمانوں کو قتل کررہی ہیں۔سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ میں موجودہ تمام اسلامی ممالک کے سفیروں کو مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے۔

لہذا یہ ایوان مقبوضہ کشمیر ،فلسطین اور یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتا ہے ۔اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے فوری حل کیلئے اقدامات کرے۔حکومت پاکستان یمن مسئلے پر فریق بننے کی بجائے ثالثی کا کردار ادا کرے اور یمن میں فوری جنگ بندی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں