لاہور ہائیکورٹ کے تین ججز صاحبان اپنے عہدے کی معیاد پوری ہونے پر رواں ماہ ریٹائر ہو جائیں گے

چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد انوار الحق 31دسمبر ،جسٹس عباد الرحمن لودھی 27دسمبر ،مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی28دسمبر کو ریٹائر ہونگے

پیر 10 دسمبر 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد انوار الحق سمیت تین ججز صاحبان اپنے عہدے کی معیاد پوری ہونے پر رواں ماہ ریٹائر ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عباد الرحمن لودھی 27دسمبر ،مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی28دسمبر اور چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد انوار الحق 31دسمبر کو 62سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے ۔ سنیارٹی لسٹ کے مطابق سینئر ترین جج مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں