عمران خان کے یوٹرنز نے مریم اورنگزیب کو شاعرہ بنا دیا

'گھر کے اندر جھوٹوں کی ایک منڈی۔۔دروازے پر لکھا ہے کہ سچ بولو'۔ سابق وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے حکومت کے یو ٹرنز پر خصوصی شعر کہہ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 15:36

عمران خان کے یوٹرنز نے مریم اورنگزیب کو شاعرہ بنا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) عمران خان نے کچھ عرصہ قبل یوٹرن کے حوالے سے بیان دیا۔جس کے باعث وہ شدید تنقید میں بھی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے یوٹرن سے متعلق کہا تھا کہ انہوں نے یوٹرن کے سوال پر کہا کہنوازشریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کریں گے۔نپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لے کرتاریخی شکست کھائی۔

حالات کے مطابق یوٹرن نہ لینے والا کبھی اچھا لیڈر نہیں بن سکتا۔جو یوٹرن لینا نہ جانتا ہوں اس سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں ہے۔ اس بیان کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان یو ٹرن والے بیان پر بھی یو ٹرن لیں گے،عمرا ن خان کے یو ٹرن کا انتظار فرمائیں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

(جاری ہے)

وہیں سابق وزیر اطلاعات مریم اونگزیب نے عمران خان کے یوٹرنز پر شاعرانہ ردِعمل دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ' جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا ہے سچ بولو،سرکاری اعلان ہوا ہےکہ سچ بولو۔

۔۔ 'گھر کے اندر جھوٹوں کی ایک منڈی،دروازے پر لکھا ہے کہ سچ بولو'۔واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی مقصد تک پہنچنے کے لیے یو ٹرن لینا رہنما کی نشانی ہے بالکل ویسے ہی جیسے اپنے کالے دھن کو چھپانے کے لے جھوٹ بولنا بدماش کی نشانی ہے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کے تمام تر دلائل کے باوجود مخالفین یوٹرن کے معاملے کا مذاق اڑانے میں مگن رہے تاہم اس حوالے ایک اور خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ملائیشین وزیراعظم مہا تیر محمد بھی یوٹرن کے حامی نکل آئے اور اس معاملے پر وہ وزیراعظم عمران خان کے ہم خیال ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ انسان سے غلط فیصلے ہوجاتے ہیں۔فیصلے غلط ہوجائیں تو انسان کو بہتری کے لیے فیصلے تبدیل کر لینے چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ غلط فہصلے پر قائم رہنے سے بہتر ہے کہ یوٹرن لے لیا جائے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں