وزراءکے آپس میں اختلافات کوئی بڑی بات نہیں،100 دن صدارتی نظام میں دیئے جاتے ہیں، اعتزازاحسن

صدارتی نظام میں صدر کے پاس لامحدود اختیارات ہوتے ہیں، پارلیمانی نظام میں تمام فیصلے پارلیمنٹ کرتی ہے. صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 10 دسمبر 2018 16:04

وزراءکے آپس میں اختلافات کوئی بڑی بات نہیں،100 دن صدارتی نظام میں دیئے جاتے ہیں، اعتزازاحسن
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 10 دسمبر۔2018ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں سابق قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہاہے کہ حکومت کی ڈائریکشن کاپتہ چلے گا لیکن اسے وقت تو دیا جائے، وزراءکے آپس میں اختلافات کوئی بڑی بات نہیں،100 دن صدارتی نظام میں دیئے جاتے ہیں، پارلیمانی نظام میں نہیں. چوہدری اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ بار میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی نظام میں صدر کے پاس لامحدود اختیارات ہوتے ہیں، پارلیمانی نظام میں تمام فیصلے پارلیمنٹ کرتی ہے.

اعتزاز احسن نے واضح کیا کہ سندھ آہنی دیوار کی طرح پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے، جبکہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت تھی، اب تحریکِ انصاف کی ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سالہا سال سے عوام پیپلز پارٹی کو منتخب کر رہے ہیں، اسی وجہ سے لوگ گھبرا رہے ہیں. حکومت کی ڈائریکشن کاپتہ چلے گا لیکن اسے وقت تو دیا جائے، وزراءکے آپس میں اختلافات کوئی بڑی بات نہیں،100 دن صدارتی نظام میں دیئے جاتے ہیں، پارلیمانی نظام میں نہیں.

چوہدری اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ بار میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی نظام میں صدر کے پاس لامحدود اختیارات ہوتے ہیں، پارلیمانی نظام میں تمام فیصلے پارلیمنٹ کرتی ہے. اعتزاز احسن نے واضح کیا کہ سندھ آہنی دیوار کی طرح پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے، جبکہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت تھی، اب تحریکِ انصاف کی ہے. انہوں نے کہا کہ سندھ میں سالہا سال سے عوام پیپلز پارٹی کو منتخب کر رہے ہیں، اسی وجہ سے لوگ گھبرا رہے ہیں.

                          

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں