وزراء کے اختلافات کوئی بڑی یا نئی بات نہیں، اعتزاز احسن

100دن پارلیمانی میں نہیں صدارتی نظام میں ہوتے ہیں، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

پیر 10 دسمبر 2018 16:49

وزراء کے اختلافات کوئی بڑی یا نئی بات نہیں، اعتزاز احسن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزراء کے آپس میں اختلافات کوئی بڑی یا نئی بات نہیں ہے 100دن صدارتی نظام میں دیئے جاتے ہیں پارلیمانی میں نہیں، ان خیالات کا اظہار اعتزاز احسن نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا انہوںنے کہا کہ سندھ آہنی دویار کر طرح پیپلزپارٹی کے ساتھ کڑا ہے کیونکہ سندھ کی عوام سالہا سال سے پیپلزپارٹی کو ہی منتخب کرتی آرہی ہے سندھیوں کو پیپلزپارٹی پر اعتماد ہے اور پیپلزپارٹی بھی ان کے اعتماد پر پورا اترے گی حکومتی وزراء کی چپقلش کے سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ کے وزراء کے آپس میں اختلافات کوئی بڑی یا نئی بات نہیں ہے ماضی میں بھی ایسی کارنامے سرانجام دیئے جاتے رہی ہے حکومتی وزراء کی 100روزہ کارکردگی کے سوال کے جواب میں پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں کبھی بھی100روز نہیں دیئے جاتے لیکن البتہ100 روز صدارتی نظام کیلئے ضرور دیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں