لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد میں گھروں کی تعمیر کے لیے انفراسٹرکچر سو فیصد مکمل ہے‘ میاں محمود الرشید
سیالکوٹ میں 1600 کنال پر گھر بنانے کے لیے نیسپاک نے لے آؤٹ پلان مرتب کر لیا ہے‘صوبائی وزیر ہائوسنگ
پیر 10 دسمبر 2018 18:04
(جاری ہے)
ان شہروں میں لوگوں کو پلاٹس کی بجائے گھر بنا کر دینے کے فیصلے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس مقصد کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو آئندہ دس روز میں سفارشات پیش کرے گی۔ ایک کنال اور 7 مرلہ پلاٹس کو چھوٹے یونٹس میں تقسیم کیا جائے گا تا کہ زیادہ گھر بنائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے شہر بنانے پر بھی کام ہو رہا ہے، لیکن فی الوقت مختلف شہروں کے ساتھ چھوٹی ہاؤسنگ سکیمیں بنانے پر توجہ ہے۔ نئے شہر بسانے کے لیے منظور احمد، ممبر ایجنسی، کی سربراہی میں سب کمیٹی بنائی گئی ہے جو تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد دس روز میں اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بورڈ اجلاس میں ملتان میں پھاٹا کے زیرِ انتظام مختلف اسکیموں کی کمرشلائزیشن پر غور کیا جا رہا ہے جس کے بارے میں فیصلہ تمام ممبران کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 4 مختلف سائٹس پر گھروں کی تعمیر کے حوالے سے تجاویز زیرِ غور ہیں جن کے بارے میں حتمی فیصلہ جنوری میں متوقع ہے۔ علاوہ ازیں سیالکوٹ میں 1600 کنال پر گھر بنانے کے لیے نیسپاک نے لے آؤٹ پلان مرتب کر لیا ہے جس پر عملدرآمد آئندہ مرحلے میں کیا جائے گا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صفیہ ہومز کی جانب سے 6000 کم قیمت گھروں کے منصوبے کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں شامل کیے جانے کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ میاں محمود الرشید نے بتایا کہ ماضی میں پھاٹا جیسے اہم ادارے کو نظر انداز کر کے اس کو کمزور کیا گیا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے پھاٹا کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے۔ پہلے پھاٹا بورڈ کا اجلاس مہینوں کی تاخیر سے ہوتا تھا، اب ہر دو ہفتے میں جائزہ اجلاس ہو گا۔ مزید برآں پھاٹا گورننگ باڈی میں تکنیکی ماہرین کو شامل کریں گے تا کہ محکمہ کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکے۔ گورننگ باڈی میں ردوبدل کا فیصلہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی منظوری سے کیا جائے گا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
وزیر خوراک کے سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ گوجرانوالہ میں چھاپے
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پہاڑ جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہے ‘امیر مقام
نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا،ترجمان
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز