وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ مطمئن نہ ہوں تو وزراء کو تبدیل کر سکتے ہیں ‘عبدالعلیم خان

عمران خان قوم کی امیدوں کو پورا کرینگے، اگر میں کرپٹ تھا تو اب تک کارروائی کیوں نہیں کی گئی‘میڈیا سے گفتگو

پیر 10 دسمبر 2018 18:19

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ مطمئن نہ ہوں تو وزراء کو تبدیل کر سکتے ہیں ‘عبدالعلیم خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ مطمئن نہ ہوں تو وزراء کو تبدیل کر سکتے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان قوم کی امیدوں کو پورا کریں گے، اگر میں کرپٹ تھا تو 2008ء سے اب تک کارروائی کیوں نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کی وزارت جاتے ہوء نہیں دیکھ رہا وزیر اعظم و زراء کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ مطمئن نہ ہوں تو وزراء کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

قوم کی عمران خان سے امیدیں ہیں جسے وہ پورا کریں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کرپٹ تھا تو 2008ء سے اب تک پردہ کیوں ڈالے رکھا،میرے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی ۔ دس سال حکمران رہے جس وقت علیم خان کرپشن کررہاتھا تو آپ بانسریاں بجا رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آج شریف برادران کی دم پر پائوں آیا ہے نیب کی جانب سے کرپشن کے خلاف تحقیقات پر چیخیں نکل رہی ہیں ،کوئی ایک کیس بتایاجائے کہ عمران خان نے نوازیا زرداری کے خلاف بنایا ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں