صوبے کے 1700منتخب سرکاری سکولوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا‘مراد راس
سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کا مقصد سکولوں میں تعلیم کی فراہمی کے علاوہ بچوں کی صحت اور متوازن نشو نما کو یقینی بنانا ہے‘صوبائی وزیر
پیر 10 دسمبر 2018 18:19
(جاری ہے)
انہوں نے بتا یا کہ پہلے مرحلے میں یہ پروگرام لاہور، بھکر، جھنگ، ڈی جی خان، راولپنڈی، رحیم یار خان، ملتان، میانوالی اور سرگودھا سمیت 9 اضلاع کے 20 سکولوں میں لانچ کیا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کو بتدریج صوبہ بھر کے سکولوں میں متعارف کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کے ذریعے طالبعلموں کی غذائی ضروریات اور صحت سے متعلق دیگر مسائل کو سکولوں کی سطح پر مانیٹر کیا جا سکے گا۔ اس پروگرام کے ذریعے طالب علموں کو مختلف طبی ٹیسٹوں، آنکھ، کان اور گلے کے معائنے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔صوبائی وزیر مراد راس نے کہاکہ سکولوں میں صحت و صفائی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔اس پروگرام کے تحت ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز بچوں کی صحت کی نگرانی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن اور محکمہ صحت کے اشتراکِ کارسے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی صحت کا بھر پور خیال رکھا جا سکے گا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن اور محکمہ صحت کے اس انقلابی اقدام سے سکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔پنجاب حکومت سکولوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا کہ تعلیم کے ہنر سے آراستہ اور صحت مند و توانا بچے نئے پاکستان کی بنیاد ہیں۔حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سکولوں کی کینٹینز میں تازہ اور معیاری اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوںپر فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل جونیئر اور سینئر سکولوں میں ایک، ایک جبکہ صوبہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 100 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کئے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ لڑکیوں کے سکولوں میں گرلز فرینڈلی ٹوائلٹس بنائے جارہے ہیں۔صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن نے کہا کہ ’’دی نیو ڈیل فار پنجاب‘‘کے عنوان سے آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کر دیاہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے سرٴْکاری سکولوں میں 200سٹیٹ آف دی آرٹ سائنس لیبزاور100لائبریریز کا قیام عمل میں لایا جا رہاہے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن سکولوں میں طالبعلموں کیلئے سپورٹس کی سرگرمیوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 20منتخب اضلاع میں طلبہ کو سائیکلوں کی فراہمی کے پروگرام کو توسیع دی جائے گی۔صوبائی وزیر نے مزید بتا یا کہ اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی پر بھی نظر ثانی کی جائے گی اورٹیچرز فرینڈلی ٹرانسفر پالیسی متعارف کروائیں گے۔سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سکولوں کے طلبا کو غذائیت کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گااور سکولوں میں اس پروگرام کے تحت بچوں کے دانتوں، جلد کا بھی معائنہ ہوگا۔ صوبائی وزیر یاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم مل کر نوجوان نسل کی بہتر صحت کے اقدامات کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں متعلقہ محکموں کے افسرا ن، طلباء و طالبات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
pجی ایس پی وزیراعلیٰ پنجاب بیس بال لیگ کے دن 2 کی جھلکیاں
dایل ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 3املاک مسمار
qملکی معیشت کی بحالی کیلئے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری
wبیساکھی تقریب کا انعقاد آج منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہو گا
گ*لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء میں مجوزہ ترامیم کے جائزہ کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹائون جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ، مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
ا*فسادات کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ، رپورٹ تیار
ج*پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
ج*نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ گئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم