کاغذی کارروائی نہیں چلے گی،فوٹوسیشن کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرکے نتائج دیئے جائیں‘عثمان بزدار
پسماندہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب میں رہنے والے لوگوں کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو مقررکردہ مدت میں مکمل کیا جائے موجودہ حالات میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،پسماندہ علاقوں میں جاری سکیموں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب
پیر 10 دسمبر 2018 18:49
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ اراضی سینٹرز کیلئے زمین کی نشاندہی کاکام مکمل کرلیا گیاہے اوران سینٹرز کے قیام سے پسماندہ علاقوں کے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔
انہوںنے کہا کہ ہمارا کام لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔پسماندہ علاقوں میں صحت اور تعلیم کی معیاری سہولتوں کیلئے جاری سکیموں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ۔وزیراعلیٰ نے بعض سکیموںمیں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا اورمتعلقہ افسران کی سرزنش کی۔انہوںنے کہا کہ عام آدمی کو ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی کو کسی قیمت پر قبول نہیں کروں گا۔عام آدمی ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کیلئے بلبلارہے ہیں اور آپ پی سی ون بنا رہے ہیں ۔اب معاملات اس طرح نہیں چلیں گے۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔ فوٹوسیشن کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیںاورنتائج دیئے جائیں۔جوہدایات دی ہیں ان پر من وعن عملدرآمد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تکالیف کا احساس کیا جائے ۔عام آدمی کے مسائل کو حل نہ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں کی پائیدار ترقی ہماری ترجیحات ہیں اور ان شعبوں کیلئے حقیقت پسندانہ ترقیاتی پروگرام بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے صوبے کے عوام کی خوشحالی کیلئے ترجیحات کا تعین کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے عوام کو ان کا حق دیں گے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بروقت تکمیل سے ہی ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے اوراسی لئے فلاح عامہ کے سکیموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا نظام وضع کیاگیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میرا تعلق پسماندہ ترین علاقے سے ہے۔میں ان علاقوں کے مسائل بخوبی جانتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیم، صحت، زراعت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صنعت کے شعبوں میں مقررکردہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔چیف سیکرٹری ،سینئر ممبر بور ڈ آف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورمتعلقہ محکموں کے سیکرٹریزنے اجلاس میںشرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
فارم 48،47اور49جاری ہونے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دیا جا سکتا‘ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ ..
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں ،بہت سے معاملات ہیں جن کی بنیاد پر آگے بڑھا جا سکتا ہے ‘ ملک احمد خان
لاہور پولیس پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کے جامع سیکورٹی پلان پرعمل پیرا ہے،سی سی پی او
ریل کاپ نے 66 مزدوروں کو جبری نوکری سے نکال دیا
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم