خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نیب کے خلاف الزام تراشی کی بجائے اپنی بریت کا ثبوت پیش کریں،میاں کامران سیف

پیر 10 دسمبر 2018 19:39

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نیب کے خلاف الزام تراشی کی بجائے اپنی بریت کا ثبوت پیش کریں،میاں کامران سیف
لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نیب کے خلاف الزام تراشی کی بجائے اپنی بریت کا ثبوت پیش کریں نیب نے ان کی کرپشن اور ناجائز دولت کا سراغ لگاکر پراپرٹی میں کروڑوں روپے کے لین دین اور کرپشن کے ثبوت ملنے پر ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے خواجہ سعد رفیق بوکھلاہٹ میں نیب کو ڈرانے دھمکانے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ عدالتوں کے خلاف لوہے کے چنے چبانے جیسی زبان استعمال کرنے والے اب مکافات عمل کا شکار ہیں ، کرپشن کے ثبوت ملنے پر ایک اہم شخصیت نے وعدہ معاف گواہ بن کرعدالتوں میں ان کے سارے کرتوتوں کا انکشاف کردیا ہے جس پر وہ بوکھلاہٹ میں الزام تراشی پر اتر آئے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں