وزیر اعظم عمران خان سے 100 دنوں کی کارکردگی مانگنے والا شریف خاندان پہلے اپنے 35 سالہ دورِ اقتدار کی کارکردگی دکھائے ، سعدیہ سہیل رانا

پیر 10 دسمبر 2018 20:48

وزیر اعظم عمران خان سے 100 دنوں کی کارکردگی مانگنے والا شریف خاندان پہلے اپنے 35 سالہ دورِ اقتدار کی کارکردگی دکھائے ، سعدیہ سہیل رانا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے 100 دنوں کی کارکردگی مانگنے والا شریف خاندان پہلے اپنے 35 سالہ دورِ اقتدار کی کارکردگی دکھائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ دو نسلوں سے ملک پر حکمرانی کرنے والوں کو تحریک انصاف کی کارکردگی پر سوال اُٹھانا زیب نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت سب سے پہلے شریف خاندان کی کرپشن کا حساب لے گی۔ جنہوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ اس کو سنبھالنے کے لئے مزید قربانیاں دینا پڑیں گی۔ آج ملک جس جگہ کھڑا ہے اس کے پیچھے شریف برادران کی نااہل پالیسیاں اور کرپشن ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں