آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کا عوامی سہولیاتی خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ

پیر 10 دسمبر 2018 23:42

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کا عوامی سہولیاتی خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ
لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) گزشتہ روز آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے عوامی سہولیاتی خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ کیا ،دورہ کے دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ہمراہ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر اور سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے سہولیاتی مرکز میں شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اورسہولیاتی مرکز کی سروسز سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں سے بھی سہولیاتی خدمت مرکز سے متعلق استفسار کیا ۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے آئی جی پنجاب کو لبرٹی خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ، ویری فیکشن، ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر سہولیات بارئے بریفنگ دی، اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر کا کہناتھا کہ خدمت مرکز سنٹر میں شہریوں کیلئے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں ،شہریوں کی سہولت کیلئے ڈبل شفٹ میں کام کیا جا رہا ہے اورشہریوں کو ایک کی چھت میں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں