منگنی کسی سے شادی کسی سے ،لڑکی نے منگیتر کو سبق سکھا دیا

لڑکی نے بے وفائی پر حملہ کر کے منگیتر، اُس کی بیوی اور والدہ کو زخمی کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 10 دسمبر 2018 23:01

منگنی کسی سے شادی کسی سے ،لڑکی نے منگیتر کو سبق سکھا دیا
رحیم یار خان(اردو پوائنٹ تازہ اخبار-10 دسمبر2018ء) :رحیم یار خان میں لڑکی نے بے وفائی پر حملہ کر کے منگیتر، اُس کی بیوی اور والدہ کو زخمی کردیا۔ملزمہ کا کہنا تھا کہ طاہر نے منگنی مجھ سے کی ، شادی کسی اورلڑکی سے کرلی ، جس پرغصہ تھا۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں یہ انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں لڑکی نے بے وفائی کرنے پر لڑکے کو اہل خانہ سمیت زخمی کر دیا۔

کچھ عرصہ قبل ملزمہ کی منگنی طاہر نامی نوجوان سے ہوئی تھی ۔لڑکا اسے شادی کے لارے لگاتا رہا لیکن اس سے شادی نہ کی۔اچانک ملزمہ کو ایک روز پتہ چلا کہ اس کے منگیتر طاہر نے کسی اور لڑکی سے شادی کر لی ہے۔جس پر ملزمہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔اس نے اس بے عزتی کا بدلہ لینے کا منصوبہ بنایا اور موقع کی تاک میں رہنے لگی اور موقع ملتے ہی طاہر کے گھر گھس گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران ملزمہ نے گھر میں موجود تمام افراد پر حملہ کر دیا۔اس دوران گھر والے اپنے بچاو کے لیے ادھر ادھر بھاگتے رہے مگر خاتون نے کسی کی ایک نہ سنی اور سب پر حملہ کرتی رہی۔تاہم ان حملوں میں طاہر ،اسکی والدہ اور بیوی کو زخمی کردیا۔طاہر کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمہ نے طاہر اور اس کے اہل خانہ کو زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا۔ملزمہ کا کہنا تھا کہ طاہر نے منگنی مجھ سے کی ، شادی کسی اورلڑکی سے کرلی ، جس پرغصہ تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں