وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سول سیکرٹریٹ میں انتہائی مصروف دن گزارا

منگل 11 دسمبر 2018 00:00

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سول سیکرٹریٹ میں انتہائی مصروف دن گزارا
لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سول سیکرٹریٹ میں انتہائی مصروف دن گزارا، وزیراعلیٰ پیر کے روزتقریباً صبح 11.

(جاری ہے)

00بجے سول سیکرٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں مختلف اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اعلیٰ سرکاری افسران اور مختلف وفود نے بھی ملاقات کی،وزیراعلیٰ نے سول سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر میں دیگر سرکاری امور نمٹائے اور تقریباً رات:15 8بجے واپس وزیراعلیٰ آفس کے لئے روانہ ہوئے، وزیراعلیٰ نے تقریبا 9گھنٹے سے زائدوقت سول سکرٹریٹ میں انتہائی مصروف گزارا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں