حکومت نے ایک بار پھر ایمنسٹی اسکیم لانے پر غور و فکر شروع کر دیا

ایمنسٹی اسکیم کے تحت ان لوگوں کو موقع دیا جائے گا جو پہلی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 10 دسمبر 2018 23:40

حکومت نے ایک بار پھر ایمنسٹی اسکیم لانے پر غور و فکر شروع کر دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 دسمبر 2018ء) :حکومت نے ایک بار پھر ایمنسٹی اسکیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس اسکیم کے تحت ان لوگوں کو موقع دیا جائے گا جو پہلی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ حکومت نے اپریل میں ایمنیسٹی سکیم متعارف کروائی تھی۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں ٹیکس اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن پاکستانی شہریوں کے کے اثاثے پاکستان سے باہر ہیں وہ دو فیصد جرمانہ ادا کرکے ایمنسٹی سکیم کا فائدہ اٹھاسکیں گے۔

تاہم اس اسکیم پر اپوزیشن کے اعتراضات کے باوجود یہ اسکیم خاصی کامیاب رہی تھی۔اس اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اربوں روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا تھا۔اس اسکیم کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس اسکیم کو ایک بار پھر متعارف کروانے پر غور و فکر شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اسکیم کو لانے کا مقصد ان لوگوں کو موقع دینا ہے جو گزشتہ اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکے تھے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے نئی ایمنسٹی سکیم پر کام شروع کر دیا، نئی ایمنسٹی اسکیم میں ٹیکس ادائیگی کی شرح آسان بنائے جانے کا امکان ہے، سکیم کا مقصد بیرون ملک اثاثے اور رقوم کو پاکستان میں لانے کیلئے آسانیاں فراہم کرنا ہے، ایمنسٹی اسکیم حاصل کرنے والے جدید طریقہ کار کے تحت اثاثے اور دھن قانونی بناسکیں گے۔واضح ہو کہ گزشتہ ایمنسٹی اسکیم سے 125 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں