سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف مشکل میں پھنس گئے

رینٹل پاور پروجیکٹ کا منیجر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 11 دسمبر 2018 12:18

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف مشکل میں پھنس گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11دسمبر 2018ء) رینٹل پاور پروجیکٹ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ساہیوال، ملتان رینٹل پاور پروجیکٹ کے مینجر راجہ پرویز اشرف کے خلاف وعدہمعاف گواہ بن گئے۔نیب نے راجہ پرویز اشرفکے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔احتساب عدالت نے ملزم رانا امجد کو گواہوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے نیب کی درخواست منظور کر لی ہے۔

عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت تک ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی،راجہ پرویز اشرف پر بطور وفاقی وزیر اختیارات کے غلط استعمال کا بھی الزام ہے جس وجہ سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔جب کہ دوسری طرف احتساب عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس پر مزید سماعت17دسمبر تک ملتوی کر د ی ۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے ایک دن حاضری معافی کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔ عدالت نے بیانات قلمبند کرنے کے لئے گواہان کو طلب کررکھا تھا جبکہ سماعت کے دوران ایک گواہ پر جزوی جرح مکمل کی گئی ۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق نیب نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان کو نامزد کر رکھا ہے، نیب پراسیکیوٹر کے مطابق راجہ پرویزاشرف نے ایسے افراد کو نوکریاں فراہم کیں،جنھوں نے درخواستیں ہی نہیں دی تھیں، میرٹ کی دھجیاں بکھیر کر نااہل افرادکو سیاسی طور پر نوازا،تحریری امتحان اور ڈومیسائل کی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی،پرویز اشرف نے صرف اپنا ووٹ بنک مضبوط بنانے کیلئے اپنے حلقے کے ووٹرزکونوازتے ہوئے اہل افرادکو ان کے جائز حق سے محروم کیا۔

نیب نے احتساب عدالت میں 2016ء میں ریفرنس دائر کیا تھا جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،سابق ایم ڈی پیپکو طاہربشارت چیمہ ،سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق ڈائریکٹرز بورڈ آف گورنرز محمد سلیم عارف، ملک محمد رضی عباس اور وزیرعلی ،سابق سی ای اومحمد ابراہیم مجوکہ اور سابق ڈائریکٹر ایچ آرحشمت علی کاظمی کو نامزد کیا گیا ،راجہ پرویز اشرف پر 437افراد کو غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے۔احتساب عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس پر سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں