خواجہ سعد رفیق کو گرفتار کر لیا گیا

سابق وفاقی وزیر کو پیراگون ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 11 دسمبر 2018 13:52

خواجہ سعد رفیق کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11دسمبر 2018ء) نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو گرفتار کر لیا ہے۔عدالت نے دونوں بھائیوں کی قبل از وقت ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر کو پیراگون ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ان کے بھائی سلمان رفیق کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دونوں بھائی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے اور ان کی ضمانت میں دو دن کی توسیع کی خبر سامنے آئی تھی تاہم اب خواجہ برادران کو گرفتار کر لیا گیا،خواجہ برادران کو نیب نے ضمانت قبل از گرفتاری ختم ہونے پر گرفتار کیا۔خیال رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

تفتیش تبدیلی کے معاملے پر چئیرمین نیب نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔چئیرمین نیب نے تفتیش تبدیلی کی درخواست منظور نہیں کی۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کی اجازت کے بغیر ڈی جی نیب کو تفتیش سے روک دیا گیا، جب کہ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب مسلم لیگ ن کے خلاف بیانات دےرہے ہیں ان پر اعتماد نہیں۔ ڈی جی نیب کے خلاف ہم نے ثبوت دئیے ان کے پاس نہ بھیجا جائے،ہمیں جواب تیار کرنے کے لیے تین روز کا وقت دیا جائے۔

جس کے بعد ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کی عبوری ضمانت میں 13 دسمبر تک کی توسیع کی تھی تاہم اب دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔نیب زرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ہی پیراگون سٹی کے مالک ہیں، اس حوالے سے نیب نے اہم اور ناقابل تردید ثبوت بھی حاصل کر لیے ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ برادران کے خلاف اہم شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی دو ہزار کینال اراضی بھی قانونی طور پر پیراگون سٹی کو دی گئی جو تین سے چار سال تک پیراگون سٹی کے انڈر رہی، پیراگون سٹی نے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی کچھ ااضی فروخت بھی کی۔ 2017ء میں جب نیب نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تو بچی ہوئی اراضی آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو واپس کر دی گئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں