پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کیلئے مزید 50ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

متعدد ترقیاتی منصوبے التواء کا شکار ہیں ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ خزانہ کو مراسلہ ارسال کر دیا

منگل 11 دسمبر 2018 14:55

پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کیلئے مزید 50ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) لاہور سمیت صوبہ بھر کے ترقیاتی کاموں کے لئے مزید 50ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ خزانہ پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں 11سپورٹس کمپلیکس مکمل کرنے سمیت مجموعی طور پر پچاس کے قریب آن گوئنگ ترقیاتی منصوبے التواء کا شکار ہیں چونکہ ان منصوبوں پر گزشتہ مالی سال کے دوران فنڈز خرچ کئے گئے لہٰذا ان نا مکمل ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنا قومی مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے دیگر اضلاع اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر نامکمل آن گوئنگ ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سرکاری تعلیمی اداروں میں مسنگ سہولیات کی فراہمی جیسے منصوبے بھی مکمل ہونے چاہئے۔ پالیسی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں آن گوئنگ منصوبے کے لئے فندز کے اجراکے حوالے سے فیصلہ ہو چکا۔پنجاب بھر میں پہلے سے جاری اور نامکمل منصوبوں کا مکمل کرنے کے لئے 50ارب روپے جا ری کئے جائیں گے ۔ اس ضمن میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ خزانہ پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں