خواجہ برادران کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آ گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 11 دسمبر 2018 14:40

خواجہ برادران کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آ گئیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11دسمبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو گرفتار کر لیا گیا۔خواجہ برادران کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔نیب نے خواجہ برادران کی گرفتاری کے بعد نیب اعلامیہ بھی جاری کر یا گیا ہے جس کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف ٹھوس شوہد حاصل کر لیے۔

کرپشن کی رقم اور دستاویزات کی بر آمدگی کے لیے گرفتاری ضروری تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ نیب ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3مقدمات میں مطلوب تھے۔خواجہ برادران کے نام پر پیراگون میں 40کنال کی اراضی موجود ہیں۔دونوں بھائیوں نے مل کر پراجیکٹ بنایا جس میں قصر امین اور ندیم ریاض بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

خواجہ برادران نے لوگوں سے پیسہ لے کر فراڈ کیا جب کہ سعد رفیق نے 40 پلاٹ اپنے بھائی کے نام کیے۔

سعد رفیق نے اپنی اہلیہ اور قیصر امین بٹ سمیت دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ائیر ایوینیو سوسائٹی کے نام سے ایک سوسائٹی بنائی جس کا نام بعد میں بدل کر پیراگون سوسائٹی رکھا گیا۔خواجہ سعد رفیق نے شواہد ٹمپر کرنے کی کوشش کی۔سعد رفیق اور سلمان رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے ذاتی فوائد حاصل کرتے رہے۔خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا انہوں نے غیر قانونی طور پر ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر کی اور لوگوں سے رقم بٹوری۔

خیال رہے نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو گرفتار کر لیا ہے۔عدالت نے دونوں بھائیوں کی قبل از وقت ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ تفتیش تبدیلی کے معاملے پر چئیرمین نیب نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔چئیرمین نیب نے تفتیش تبدیلی کی درخواست منظور نہیں کی۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کی اجازت کے بغیر ڈی جی نیب کو تفتیش سے روک دیا گیا، جب کہ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب مسلم لیگ ن کے خلاف بیانات دےرہے ہیں ان پر اعتماد نہیں۔ ڈی جی نیب کے خلاف ہم نے ثبوت دئیے ان کے پاس نہ بھیجا جائے،ہمیں جواب تیار کرنے کے لیے تین روز کا وقت دیا جائے۔سابق؂وفاقی وزیر کو پیراگون ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تاہم دونوں کی ضمانت کی گرفتاری مسترد ہو گئی تھی جس کے بعد خواجہ برادارن کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں