نیب نے پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل میں سعد رفیق اور سلمان رفیق کو ضمانت مسترد ہونے پر ہائیکورٹ سے حراست میں لے لیا
ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ،ملزمان کیخلاف معقول شواہد پیش کرنیکی تصدیق ہو ئی ہے‘ترجمان نیب آج ہمارے صبر کا امتحان ہے ،گرفتاری کیخلاف کوئی مزاحمت نہیں کرنی،فیصلے کروانے والے عوام کی آواز کو سن لیں‘خواجہ سعد رفیق ہمارا دامن صاف ہے ،ہائوسنگ سکیم کا مالک ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،عدالتوں کا احترام کرتے رہیں گے‘کارکنوں سے خطاب کارکنوں کی بڑی تعداد احاطہ عدالت میں موجود تھی ، دونوں رہنمائوں کے کمرہ عدالت سے باہر آنے پر شدید نعرے بازی ،پولیس کیساتھ دھکم پیل
منگل 11 دسمبر 2018 15:10
(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ نیب قانون کے مطابق خواجہ برادران کے خلاف کارروائی کر رہا ہے، خواجہ برادران کا پیراگون سے بالکل تعلق ہے،خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ نے قیصر امین بٹ سے ملکر پیراگون ہائوسنگ سٹی میں پارٹنر شپ کی، پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سے خواجہ برادران کو بھی پیسے آتے رہے، خواجہ برادران نے مانا ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے کمیشن کے طور پر لیے۔
نیب کے وکیل نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کے بہنوئی بھی اس معاملے میں پارٹنر ہیں، اگر کوئی رقم چوری اور ڈکیتی سے حاصل کی جائے اور ٹیکس ریٹرن میں اسکا ذکر کر دیا جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ رقم درست ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد بٹ نے نیب کو بیان دیا کہ خواجہ سعد رفیق ہر اجلاس میں آتے تھے اور الاٹمنٹ لیٹر لوگوں کو جاری کرتے تھے، خواجہ برداران کے خلاف تب انکوائری شروع ہوئی جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی۔نیب کے وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ چیئرمین نیب جج رہ چکے ہیں ان کی کسی کے ساتھ نہ دشمنی ہے نہ دوستی، وہ قانون کے مطابق کام کرتے ہیں اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی ضمانت خارج ہونی چاہیے۔ خواجہ برادران کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ امجد پرویز نے دلائل دیئے اور کہا کہ نیب کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔پیراگون ہائوسنگ کیس کے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 164کا بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے جبکہ بیان کی کاپی بھی نہیں دی جا رہی۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شواہد کی نقل تو آپ کو نہیں دی جاسکتی۔سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خواجہ برادران کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو نیب نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔احاطہ عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کمرہ عدالت سے باہر آئے تو کارکنوں نے شدید نعرے بازی شروع کر دی تاہم خواجہ سعد رفیق نے کارکنوں کو روکتے ہوئے کہا کہ کارکن صبر کا پیمانہ ہاتھ سے نہ چھوڑیں، ہمارا دامن صاف ہے، فیصلے کروانے والے عوام کی آواز کو سن لیں کیونکہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،آج ہمارے صبر کا امتحان ہے ،کوئی کنکر ،کوئی پتھر کسی کو نہ لگے،گرفتاری کے خلاف کوئی مزاحمت نہیں کرنی۔انہوں نے کہا کہ ہائوسنگ سکیم کا مالک ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،نیب نے کوئی دستاویزات پیش نہیں کیں،چیئرمین نیب اور عدالت نے ہماری بات نہیں سنی،اللہ ان کا بھلا کرے۔عدالتوں کا احترام کرتے رہیں گے۔نیب ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہو حکام کی جانب سے خواجہ برادران کی پیراگون سٹی کرپشن کیس میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں معزز لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کے خارج ہونے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جس سے نیب کے ملزمان کیخلاف معقول شواہد پیش کرنیکی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق خواجہ برادران کو نیب آفس منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے پیراگون کا ہائوسنگ سوسائیٹی کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔خیال رہے کہ خواجہ برداران نے پیراگون ہاسنگ اسکینڈل میں قبل ازگرفتاری ضمانت میں متعدد مرتبہ توسیع حاصل کی تھی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے 800والے برانڈڈ کپڑے پہننے بارے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
چیئرمین لاہور بورڈ کی امتحانی مراکز کلاس رومز کی بجائے تعلیمی اداروں کے ہالزمیں منتقل کرنے کی ہدایات ..
پی ایچ اے ہیڈکوارٹر جیلانی پارک میں ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز کا اجلاس
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
جاپانی ثقافتی قونصلرکا الحمرا آرٹس کونسل کا دورہ
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
لاہور،50ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد کا سینٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ
لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،مزید 5 ملزمان گرفتار
سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دیا گیا،ترجمان
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
ہدایتکار حسن طارق کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
لیسکو کی100426 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 88 کروڑ سے زائد کی ریکوری کرلی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید