اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 9پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار

منگل 11 دسمبر 2018 15:59

اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 9پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) لاہور ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 9پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہو گئیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سے راس الخیمہ جانے والی غیر ملکی پرواز جی 1821 ،کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 304 ،ملتان سے لاہور آنے والی پروز پی کے 681 ،لاہور سے ملتان جانے والی پرواز پی کے 682 ،اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 655 ،لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 654 ،لاہور سے اسلام آباد جانے والی پی کے 656 ،لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 317 اور لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 305 منسوخ ہوئی ۔

جبکہ ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 296 ،لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 اور لاہورسے جدہ جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 470 سمیت دیگر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں