فیصلے کروانے والےسن لیں،ہمارا دامن صاف ہے،خواجہ سعد رفیق
آج ہمارے صبر کا امتحان ہے، گرفتاری کیخلاف کوئی مزاحمت نہ کی جائے، کارکن صبر کا پیمانہ ہاتھ سے نہ چھوڑیں، عدالتوں کا احترام کرتے رہیں گے۔ گرفتاری کے موقع پر خواجہ سعد رفیق کی کارکنان سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 11 دسمبر 2018 15:59
(جاری ہے)
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے ۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ نیب قانون کے مطابق خواجہ برادران کے خلاف کارروائی کر رہا ہے، خواجہ برادران کا پیراگون سے بالکل تعلق ہے۔
خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ نے قیصر امین بٹ سے ملکر پیراگون ہاؤسنگ سٹی میں پارٹنر شپ کی، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے خواجہ برادران کو بھی پیسے آتے رہے۔ خواجہ برادران نے مانا ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے کمیشن کے طور پر لیے۔نیب کے وکیل نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کے بہنوئی بھی اس معاملے میں پارٹنر ہیں۔ اگر کوئی رقم چوری اور ڈکیتی سے حاصل کی جائے اور ٹیکس ریٹرن میں اسکا ذکر کر دیا جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ رقم درست ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد بٹ نے نیب کو بیان دیا کہ خواجہ سعد رفیق ہر اجلاس میں آتے تھے اور الاٹمنٹ لیٹر لوگوں کو جاری کرتے تھے، خواجہ برداران کے خلاف تب انکوائری شروع ہوئی جب مسلم لیگ ن کی حکومت تھی۔ نیب کے وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ چیئرمین نیب جج رہ چکے ہیں ان کی کسی کے ساتھ نہ دشمنی ہے نہ دوستی، وہ قانون کے مطابق کام کرتے ہیں اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی ضمانت خارج ہونی چاہیے۔ خواجہ برادران کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ امجد پرویز نے دلائل دیئے اور کہا کہ نیب کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔پیراگون ہاؤسنگ کیس کے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 164کا بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے جبکہ بیان کی کاپی بھی نہیں دی جا رہی۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شواہد کی نقل تو آپ کو نہیں دی جاسکتی۔سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خواجہ برادران کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو نیب نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے صبر کا امتحان ہے۔ گرفتاری کے خلاف کوئی مزاحمت نہیں کرنی۔ صبر کا پیمانہ ہاتھ سے نہ چھوڑیں، فیصلے کروانے والے عوام کی آواز کو سن لیں،ہمارا دامن صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیم کا مالک ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نیب نے کوئی دستاویزات پیش نہیں کیں، عدالتوں کا احترام کرتے رہیں گے۔ دوسری جانب خواجہ بردران کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن اور اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق غور کیا گیا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کی ایوان میں حاضری کو یقینی بنانے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست بھی جمع کروادی گئی۔ درخواست میں خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کوخواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرکیلئے درخواست ن لیگی رہنماؤں شیزافاطمہ اور مائزہ حمید نے جمع کروائی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار
بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کیا جائے، سی ٹی او
لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا ایک ارب روپے کے تاریخی جرنلسٹس انڈوومنٹ فنڈ کے اعلان پر حکومت پنجاب ..
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پولیس ملازمین کےہیلتھ ویلفیئر کے اقدامات جاری
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
مستحق، سفید پوش اور غریب عوام رمضان پیکیج سے محروم ہے‘ضیاء الدین انصاری
کمشنرلاہورکی زیر صدارت شہر میں ٹریفک روانی، روڈ ڈیزائین، پیچ ورک اور یوٹرنز کے حوالے سے اجلاس
کمشنر لاہور کی زیر صدارت عالمی یوم جنگلات لاہور میں بھرپور تیاریاں کے حوالے سے اجلاس
صوبائی وزیر مذہبی اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی کامیاب بجٹ پر مبارکباد
پنجاب میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا‘صوبائی وزیر ملک صہیب بھرتھ
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی منصور ریاض ٹرسٹ ہسپتال آمد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نسیم شاہ نے ملتان سلطانز سے فتح چھین لی
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
کور کمیٹی کی شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو کور کمیٹی ممبران نے متنازع بیان دینے سے باز رہنے کی ہدایت،اندرونی کہانی
-
وزیراعلی پنجاب اور محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس، 3شہرو ں میں میٹروبس،لاہور میں انڈر گراؤنڈ ٹرین پراجیکٹ کا پلان طلب
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور