عوام سے رابطہ ہر آنیوالے وقت میں مضبوط تر ہوگا ،کسی کو جائزکام میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا‘عثمان بزدار

عمران خان کے خواب نئے پاکستان کی تعبیر کیلئے جان لڑا دینگے، ہمارے مثبت اقدامات سے جلد تبدیلی نظر آئے گی‘وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 11 دسمبر 2018 18:49

عوام سے رابطہ ہر آنیوالے وقت میں مضبوط تر ہوگا ،کسی کو جائزکام میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا‘عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے مختلف شہروں سے آئے لوگوں نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ فرداً فرداً خود لوگوں کی نشستوںپر گئے اور ان کے مسائل سنے۔وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات دیئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو مسائل سے نجات دلانا میرا عزم ہے اور آپ کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔

انہوںنے کہا کہ عوام سے رابطہ ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگا اور ان جائزکام میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سابق ادوارسے کہیں بہتر ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے شب روز کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اختیار کی گئی ہے ۔

کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کرپٹ مافیا کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے اور توجہ کا مرکز عام آدمی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کو رول ماڈل بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میںہر مافیا کے خلاف لڑوں گا اور عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ میں نے اپنے اور عوام کے درمیان کسی کو حائل نہیں ہونے دیا۔

نیا پاکستان وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے جس کی تعبیر کے لئے ہم جان لڑا دیں گے اور قوم کو ہمارے مثبت اقدامات سے جلد تبدیلی نظر آئے گی۔ لوگوں نے اس موقع پر وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ہم آپ کی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں۔ ہم نے آپ جیسا وزیر اعلیٰ نہیں دیکھا جو دن رات عوام کے مسائل حل کرتا ہے۔ آپ نے اپنے دروازے عام آدمی کیلئے کھول دیئے ہیں۔ آپ عوام سے ہیں اور عوامی مسائل بخوبی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسا عوامی وزیراعلیٰ ہمہ وقت لوگوں کیلئے کام کر رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں